حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا فائل فوٹو پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا

پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے تاہم فضائی آلودگی قابو پانے کیلئے لگایا گیا 2روزہ لاک ڈاؤن ختم کردیا گیا۔

لاہور میں اسموگ کی خراب صورتحال سے نمٹنے کیلئے لگایا گیا دو روزہ لاک ڈاؤن ختم ہوگیا، جس کے بعد آج سے تعلیمی ادارے اور کاروباری مراکز معمول کے مطابق کھل گئے۔

پنجاب حکومت نے شہریوں کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے اور کہا اسموگ کے باعث بیماریوں سے بچنے کیلئے ماسک ضرور پہنیں۔

تاہم لاہور کی فضا میں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد لاہورکا ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو اکتیس ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت27 اور کم سے کم 13 تک جانے کا امکان ہے ، شہر میں ہوا نہ چلنے کے باعث نمی کا تناسب 86 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہورمیں آئندہ24گھنٹے کے دوران موسم خشک رہے گا بارش کا امکان نہیں۔

install suchtv android app on google app store