پنجاب نے تاریخ کی سب سے منہگی گاڑی رجسٹرڈ، محکمہ ایکسائز کو اپنے قوانین میں ترمیم کرنی پڑی

پنجاب نے تاریخ کی سب سے منہگی گاڑی رجسٹرڈ، محکمہ ایکسائز کو اپنے قوانین میں ترمیم  کرنی پڑی فائل فوٹو پنجاب نے تاریخ کی سب سے منہگی گاڑی رجسٹرڈ، محکمہ ایکسائز کو اپنے قوانین میں ترمیم کرنی پڑی

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے تاریخ کی سب سے منہگی گاڑی رجسٹرڈ کر لی۔

محکمہ ایکسائز کے مطابق اسپورٹس کار لمبر گینی کی قیمت ساڑھے 11 کروڑ ہے اور کار کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روپے میں کی گئی۔

محکمہ ایکسائز نے کچھ دن قبل اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے سسٹم میں 10 روپے مالیت تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن ہو سکتی تھی۔

محکمہ ایکسائز نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن کے لیے اپنے قوانین میں ترمیم کی جس کے بعد گاڑی کی رجسٹریشن کی گئی۔

install suchtv android app on google app store