موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی، ملزم عابد علی جنوبی پنجاب کا رہائشی نکلا

موٹروے گینگ ریپ کا ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ فائل فوٹو موٹروے گینگ ریپ کا ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی۔

موٹروے زیادتی کیس میں مرکزی ملزم کی شناخت ہوگئی، ملزم کا ڈی این اے بھی میچ کرگیا، ملزم کا پہلے بھی کریمنل ریکارڈ ہے،وزیراعلی پنجاب کی جانب سے بنائی گئی تحقیقاتی کمیٹی نے ابتدائی رپورٹ جمع کروا دی۔

گجرپورہ موٹروے پر خاتون سے دوران ڈکیتی اجتماعی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بنائی جانے تحقیقاتی کمیٹی نے مرکزی ملزم کی مبینہ طور پر شناخت کرلی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

جس میں اب تک ہونے والے پیش رفت کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملزم پہلے بھی زیادتی کے مقدمات میں ملوث ہے۔

اجلاس میں وزیر قانون راجہ بشارت،چیف سیکرٹری،انسپکٹرجنرل پولیس، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور متعلقہ حکام اجلاس میں شریک ہیں۔

مرکزی ملزم عابد علی جنوبی پنجاب کے علاقہ فورٹ عباس کا رہائشی نکلا

موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے مبینہ مرکزی ملزم عابد علی جنوبی پنجاب کے علاقہ فورٹ عباس کا رہائشی نکلا اور عادی مجرم تھا اس سے قبل بھی 2013میں اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ملوث رہاتھا اور مقدمہ بھی درج ہوا تھا ۔

موٹروے اجتماعی زیادتی کیس کے مبینہ مرکزی ملزم عابد علی نے اپنے دیگر چار ساتھیوں سمیت فورٹ عباس کے گاوں257ایچ ایل میں دوران ڈکیٹی ماںاور اس کی پندرہ سالہ بیٹی کو بھی گھر کے سربراہ کو زبردستی رسیوں سے باندھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،

ملزم عابد بھی اسی واقع میں ملوث تھا چھ ماہ تک اس کیس کی سماعت چلی پھر ملزمان بااثر ہونے سے مدعی پارٹی کو دھمکا کر صلح کر لی۔ اور جس کے بعد اہلیان دیہات نے ملزم عابد علی اور اس کی فیملی کو علاقہ چھوڑنے پر کہا اور ملزم علاقہ چھوڑ گئے ۔جبکہ بدنامی کے ڈر سے مدعی پارٹی بھی علاقہ چھوڑ گئ۔

install suchtv android app on google app store