پنجاب کے مختلف شہروں میں یوم عاشور کے جلوس رواں دواں

پنجاب کے شہر شہر میں جلوس رواں دواں	فائل فوٹو پنجاب کے شہر شہر میں جلوس رواں دواں

کربلا کے دشت میں دین اسلام کی حفاظت اور سربلندی کے لئے امام حسین علیہ السلام کی دی ہوئی قربانی کی شہر شہر قریہ قریہ یادیں تازہ ہو گئیں۔

عزا داران امام حسین کی جانب سے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی پرسہ پیش کیا جا رہا ہے۔

کمالیہ میں یوم عاشور کے اکیس جلوس اپنے راستے پر گامزن ہیں، تمام جلوس مرکزی امام بارگاہ ایوان حسین سے برآمد کر مرکزی جلوس میں شامل ہوئے۔

عارف والا، صادق آباد ، وہاڑی ، گوجرانوالہ اورکاڑہ میں بھی عاشقان حسین عزا داری کر رہے ہیں ،،قریہ قریہ لبیک یا حسین ؑ کی صدائیں گونج رہی ہیں۔

میانوالی میں یومِ عاشور کا مرکزی جلوس ذوالجناح وادیِ اسلام سے برآمد ہو کر اپنی منزل امام بارگاہ قصر بتول کی جانب رواں دواں ہے۔ضلع بھر میں ستر جلوس برآمد ہوئے۔

میا ں چنوں میں دس محرم الحرام کے جلوس میں شہدائے کربلا کی یاد میں جھولہ علی اصغر علیہ السلام برآمد ہوا، مرکزی جلوس روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا میاں منوں پہنچ کر مکمل ہو گا۔ جلوس کے راستوں جگہ جگہ مشروبات اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں سمیت لنگر نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

حضرت امام حسین ؑکی دین اسلام کے لئے عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تاندلیانوالہ، کہروڑ پکا ،منڈی بہاؤالدین، پھالیہ میں بھی عزاداری اورماتمی جلوس رواں دواں ہیں

چنیوٹ سمیت ضلع بھر میں بیانوے جلوس مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے منزل کی جانب گامزن ہیں۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد، جلالپوربھٹیاں،جہانیاں، پیر محل، خانیوال، ٹھل حمزہ سمیت پنجاب بھر میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس مقررہ راستے پر رواں دواں ہے۔

install suchtv android app on google app store