پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات اورریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت دے دی، اہم خبر آگئی

سیاحتی مقامات اورریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت فائل فوٹو سیاحتی مقامات اورریسٹورنٹس کھولنے کی اجازت

پنجاب حکومت نے سیاحتی مقامات اورریسٹورنٹس کھولنے کی تیاری کرلی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ سیاحتی مقامات،ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کھولنے کیلئے ایس او پیزبنا لیے،سیاحتی مقامات اوپن ہونے سے ٹورازم کو فروغ ملے گااورلوگوں کوروزگار میسر آئے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مری کے دورے کے دوران نئے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مری کے رہائشیوں کیلئے پانی کی فراہمی بہتر بنائیں گے۔

مری سمیت دیگر سیاحتی مقامات کو جلد کھولنا چاہتے ہیں۔ ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کو بھی کھولنے کیلئے ایس او پیز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے تحت کھولنے کی سفارشات این سی او سی کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی اور این سی او سی کی منظوری کے بعد سیاحتی مقامات اور ریسٹورنٹس کو ایس او پیز کے مطابق کھولا جائے گا۔

سیاحتی مقامات اوپن ہونے سے ٹورازم کو فروغ ملے گااورلوگوں کوروزگار میسر آئے گا۔انہوں نے کہا کہ مری میں نیا تھانہ اور نئی سب ڈویژن بنانے کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ مری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اور ایس پی تعینات ہوں گے۔مری میں 22 کروڑ روپے سے نئی واٹر سکیم بنے گی, جس سے مری کے رہائشیوں کو روزانہ 6 لاکھ گیلن پانی فراہم کیا جاسکے گا-

انہوں نے کہا کہ مری مظفر آباد روڈ 2 کروڑ 42 لاکھ روپے سے مکمل کریں گے اورمری میں ساڑھے تین لاکھ پھلدار درخت لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مری میں تعمیرات سے متعلقہ بائی لاز کا جلد نفاذ کیا جائیگا۔ مری میں کوہسار یونیورسٹی بھی بنائیں گے۔ مزید برآں وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے لوکل گورنمنٹ کے زیرتکمیل منصوبوں کو جلدمکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ فراہمی و نکاسی آب اور سولنگ کی 6 ہزار سے زائد سکیمیں 17 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہوں گی۔

صوبہ بھر میں لوکل گورنمنٹس کی سکیموں کو شفافیت سے پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ لوکل گورنمنٹ کے مضبوط نظام سے عوام کے مسائل نچلی سطح پرحل ہوں گے۔پنجاب حکومت جلد بلدیاتی الیکشن کرانا چاہتی ہے۔ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے ذریعے عوام کونچلی سطح پر حقیقی نمائندگی میسر ہو گی-انہوں نے کہا کہ ویلج ، پنچائت اور نیبر ہڈ ایکٹ سے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے۔

بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے کے لئے مثالی سسٹم لائیں گے-وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار راولپنڈی میں اعلی سطح کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ویڈیولنک کے ذریعے نئے بلدیاتی نظام کے اہم خدوخال کے بارے میں بریفنگ دی۔

تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی ، سینئر نائب صدر ارشد داد، شاہد یوسف ، جمال انصاری، اعجاز منہاس، ڈاکٹر عبدالحسن ،تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری ،جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ ، ممبر قومی اسمبلی صداقت علی عباسی اور ڈاکٹر حسن مسعود ملک نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر میئر اور نور خان بھابھہ وزیر اعلیٰ آفس سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔

سردار علی رضا خان دریشک ڈی سی آفس راجن پور سے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔

install suchtv android app on google app store