صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا

  • اپ ڈیٹ:
صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا فائل فوٹو صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا

صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایک اور پولیو کیس سامنے آگیا، بچے کی عمر 26 ماہ ہے اور اس کے دونوں ہاتھ اور پاؤں وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے راوی ٹاؤن سے نیا پولیو کیس سامنے آگیا، پولیو سے متاثرہ بچے کی عمر 26 ماہ ہے۔

انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ بچے کے دونوں ہاتھ اور پاؤں وائرس سے متاثر ہوئے، بچہ جون میں فالج کا شکار ہوا جس کے بعد نیشنل لیبارٹری نے وائرس کی تصدیق کی۔

پنجاب پولیو پروگرام انچارج سندس ارشاد کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے انسداد پولیو مہم تعطل کا شکار ہے، پولیو سے متاثرہ اضلاع میں مہم کا جلد آغاز کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ رواں برس ملک بھر میں اب تک پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 59 ہوچکی ہے جن میں سے 21 صوبہ خیبر پختونخواہ، 20 سندھ اور 14 بلوچستان سے سامنے آئے ہیں۔ صوبہ پنجاب سے 4 پولیو کیسز سامنے آئے۔

پولیو کے حوالے سے سال 2019 پاکستان کے لیے بدترین رہا تھا جب ملک بھر میں 147 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے، پولیو کی یہ شرح سنہ 2014 کے بعد بلند ترین تھی کیونکہ اس سے قبل 2014 میں پولیو وائرس کے 306 کیسز سامنے آئے تھے اور یہ شرح پچھلے 14 سال کی بلند ترین شرح تھی۔

سنہ 2015 میں ملک میں 54، 2016 میں 20، 2017 میں سب سے کم صرف 8 اور سنہ 2018 میں 12 پولیو کیسز ریکارڈ کیے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store