“بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ” بلاول پر صادق آتا ہے، فیاض الحسن چوہان کی گرج برس

“بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ” بلاول پر صادق آتا ہے، فیاض الحسن چوہان کی گرج برس فائل فوٹو “بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ” بلاول پر صادق آتا ہے، فیاض الحسن چوہان کی گرج برس

وزیراطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ “بڑے میاں تو بڑے میاں، چھوٹے میاں سبحان اللہ” بلاول پر صادق آتا ہے۔ کرپٹ زرداری خاندان کے ہونہار سپوت کے منہ سے جمہوریت کی باتیں اچھی نہیں لگتیں۔

انھوں  نے الزام لگایا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بچپن اور آصف زرداری نے پچپن میں کرپشن کے ریکارڈ قائم کیے۔

بلاول بھٹو کے والد جعلی اکاوَنٹس کیسز میں ملوث ہیں، ایان علی کے ذریعے کرپشن کو متعارف کرانے والے آصف زرداری ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ بلاول زرداری صحافیوں کے ہمدرد بننے کے لیے آزادی صحافت کے علمبردار بنے پھرتے ہیں لیکن قوم ابھی پیپلز پارٹی کے ہاتھوں عزیز میمن کے بہیمانہ قتل کو نہیں بھولی اور بلاول بھٹو ہمیں میڈیا کی آزادی کا درس دہے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا کہ عزیز میمن نے بلاول زرداری کے جلسے میں کرائے کے جعلی شرکا کا بھانڈا پھوڑا تھا اور عزیز میمن قتل کی تحقیقات پر بلاول بھٹو خاموش کیوں ہیں۔ پہلے عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے متعلق فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کرپشن کے شہنشاہ ہیں اور انہوں نے تعلیمی اداروں کے نام پر کیا کیا؟

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں اب تسلی بخش کام ہورہے ہیں، پنجاب میں اساتذہ کی اہلیت سے متعلق معاملہ ہماری حکومت میں اٹھایا گیا۔ بزدار حکومت پنجاب میں صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

صحافیوں کے لیے صحت انصاف کارڈز، رہائشی کالونیوں کے لیے جگہ اور فنڈز کی فراہمی اور صحافیوں کی بیواؤں کے لیے امدادی رقوم سمیت دیگر اقدامات شامل ہیں۔

install suchtv android app on google app store