حکومت کا بڑا اقدام، یونیفارم میں سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد

 یونیفارم میں سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد فائل فوٹو یونیفارم میں سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد

پنجاب پولیس پر یونیفارم میں سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ، جس کے بعد اہلکار یونیفارم والی تصاویرپروفائل پکچرپرپوسٹ نہیں کرسکیں گے۔

پنجاب پولیس پر یونیفارم میں سوشل میڈیا پر تصاویر اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے، آئی جی پنجاب شعیب دستگیر نے اپنے پیغام میں پولیس افسران کو سوشل میڈیا سے یونیفارم والی اپنی تصویریں فوری ہٹانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

سینٹرل پولیس آفس کی جانب سے ضلعی اور ریجنل پولیس افسران کو جاری مراسلے میں آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ میں نے خود بھی اپنی تصویر سوشل میڈیا اکائونٹ سے ہٹا دی ہے، سوشل میڈیا اکائونٹس پر محکمے کا نام بھی استعمال نہیں کیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائی گی۔

دوسری جانب پنجاب پولیس فورس کوسوشل میڈیاکےاستعمال کے حوالے سے پالیسی جاری کی ہے ، جس میں آئی جی پنجاب نے ادارے کی پرائیویسی اور وقارکو بحال رکھنے کے لیے افسران واہلکاراس پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

پالیسی کے مطابق افسران اوراہلکار سرکاری معلومات ذاتی ڈیوائس میں سکین نہیں کرسکتے، تصویرسمیت دیگراشیاء بھی کمپیوٹرمیں سیو نہیں رکھ سکتے جبکہ کوئی افسریااہلکار سوشل میڈیاپر اپناعہدہ بھی ظاہرنہیں کرے گا۔

 

install suchtv android app on google app store