ن لیگ، پی پی پی سے کہوں گا اب ڈوبنے کیلئے چلو بھر پانی ڈھونڈیں: فیاض الحسن نے وضاحت کردی

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان فائل فوٹو وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان

وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان نے تمام افواہوں کو دور کر دیا، عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی وضاحت پرن لیگ، پی پی پی سے کہوں گا اب ڈوبنے کیلئے چلو بھر پانی ڈھونڈیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے کل لاہور میں مختلف اجلاس کیے، وزیراعظم عمران خان نے تمام افواہوں کو دور کر دیاکہ عثمان بزدار ہی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ ماضی میں خزانے کو مال مفت دل بے رحم کی طرح اڑایا گیا ،ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ پر ن لیگی ترجمانوں نے خوشی منائی، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے رپورٹ پر وضاحت دے دی ہے، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے بتا دیا یہ رپورٹ موجودہ حکومت سے متعلق نہیں۔ ن لیگ ،پی پی پی سے کہوں گا اب ڈوبنے کیلئے چلو بھر پانی ڈھونڈیں۔

وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب میں فارورڈ بلاک کا کوئی تصور نہیں، فارورڈ بلاک سے متعلق چائے کی پیالی میں طوفان لانے کی کوشش کی گئی۔ پی ٹی آئی کے وژن اور عثمان بزداری کی قیادت پر اعتماد ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے لیڈر پلیٹ لیٹس ٹھیک کرنے لندن چلے گئے، مسلم لیگ ن کی قیادت کے چمچے کھڑکنے کےلئے ہیں ،حمزہ شہباز بول کر گئے ن لیگ کے دروازے، کھڑکیاں کھولنے لگے ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store