ججز کی گاڑیوں میں آگئی تبدیلی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سخت ہدایات جاری

لاہور ہائی کورٹ فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے پنجاب بھر کی ضلعی عدلیہ کے ججز کو اپنی گاڑیوں پر سائرن اور ہوٹر لگانے سے روک دیا ہے اور حکم کی خلاف ورزی کرنے والے ججز کو سخت تادیبی کاروائی کی وارننگ جاری کی ہے۔

مراسلے کے مطابق ضلعی عدلیہ کے ججز کو سبز نمبر پلیٹ، سائرن، ہوٹر اور عہدہ کی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا اختیار نہیں ہوگا۔

صوبے بھر کے سیشن ججز کو ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ماتحت ججز کو ایسی نمبر پلیٹس کے استعمال سے روکیں۔ اگر کسی ضلعی عدلیہ کے جج کے اپنی گاڑیوں پر ایسی نمبر پلیٹس استعمال کرنے کا پتہ چلا تو سخت کارروائی ہوگی۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر کے تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو احکامات پر عمل درآمد کرانے کی ہدایت کی ہے۔

install suchtv android app on google app store