احتساب عدالت نے احسن اقبال کیخلاف بڑا فیصلہ سُنا دیا، پوری نون لیگ میں کہرام مچ گیا

احتساب عدالت فائل فوٹو احتساب عدالت

احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیرداخلہ احسن اقبال کے ریمانڈ کیلئے نیب کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

ن لیگی رہنما کو جج محمدبشیر کے روبرو پیش کیا گیا اور نیب کی جانب سے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

وکیل صفائی طارق محمود جہانگیری نے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ہمیں گرفتاری کی وجوہات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔ جو گراؤنڈز ہمیں دیے گئے اور جو پڑھے گئے وہ مختلف ہیں۔

احسن اقبال کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ پراجیکٹ کا آغاز پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہوا اور ان کے مؤکل جانب سے کوئی اپروول نہیں دیا گیا۔ اگر دکھا دیں کہ احسن اقبال نے کوئی اپروول دیا تو مجھے عدالت سے نکال دیں اور 90 روزہ ریمانڈ دیدیں۔

install suchtv android app on google app store