گورنر پنجاب نے ایسا کیا کہہ دیا کہ اپوزیشن آگ بگولہ ہو گئی؟ اپوزیشن حلقوں میں تشویش پھیل گئی

گورنر پنجاب فائل فوٹو گورنر پنجاب

ان ہاؤس تبدیلی اپوزیشن کا خواب بس خواب ہی رہے گا، اپوزیشن صبر اور2023کے انتخابات کا انتظار کر ے،گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ان ہائوس تبدیلی کا اپوزیشن کا خواب بس خواب ہی رہے گا۔ اپوزیشن صبر اور2023کے انتخابات کا انتظار کر ے۔پاکستان میں پہلی دفعہ آئین وقانون کی حکمرانی کو یقینی بنا یا جارہا ہے۔پنجاب میں مذہبی مقامات سمیت کسی جگہ ایک انچ زمین پر بھی کسی کو قبضہ نہیں کر نے دیں گے ۔

اورسیز پاکستانی ہماراسر مایہ ہیں انکے مسائل سالوں نہیں دنوں میں حل کر رہے ہیں۔ گور نر ہائوس لاہور کے جاری اعلامیہ کے مطابق وہ بر طانیہ پاکستان چیمبر ز آف کامرس کے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر بر طانیہ پاکستان چیمبر ز آف کامرس کے صدر امجد خان ،جنرل سیکرٹری وحیدالر حمن میاں ،وزیر اعظم کے مشیر صاحبزادہ جہانگیر ،پنجاب حکومت کے تر جمان عاطف چوہدری سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف جب اقتدار میں آئی تو ملک کے معاشی طور پر دیوالیہ ہونے کی باتیں ہو رہی تھیں اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات کئے گئے جس کے نتیجے میں ملک میں معاشی استحکام آیا ہے بین الاقوامی مالیاتی اداروں اورعالمی سطح پر پاکستان کی معاشی استحکام اورکامیابیوں کا اعتراف کیا جارہاہے۔

اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے معاشی مسائل کے حل کیلئے مشکل سے مشکل فیصلے کیے جن کی وجہ سے الحمد اللہ آج پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہورہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ حکومت بزنس کیمونٹی کو ساتھ لیکر چلنا چاہتی ہے جسکے لیے تمام معاشی فیصلے انکی مشاورت سے کیے جا رہے ہیں ہم ملک کو مہنگائی اور بے روزگاری جیسے مسائل بھی حل کر رہے ہیں جن کیلئے وفاقی اور پنجاب حکومت بھر پور کام کر رہی ہے۔

گورنر نے کہا کہ ماضی میںا ورسیز پاکستانیوں کو اپنے مسائل کے حل کیلئے سالوں سال دھکے کھانے پڑے مگر وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے وعدے کے مطابق انکے مسائل کے حل کیلئے مر کزاور پنجاب میںا ورسیز پاکستان کمیشن بنا کر اورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کا آغاز کرد یا لاہور ہائی کورٹ نے اوورسیز پاکستانیوں کے مقدمات 6 ماہ میں نمٹانے کا فیصلہ کیا20 ہزار مقدمات میں سے 60 فی صد پر فیصلے ہو چکے ہیں۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ نئے پاکستان میںتاریخ میں پہلی دفعہ قبضہ مافیا کو شکست ہو رہی ہے صاف اور سرسبز پاکستان کا سفر جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کو پانچ سال حکومت کا مینڈ یٹ دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی دھمکیوں سے حکومت کو کسی قسم کا کوئی خطر ہ نہیں ملک میں عام انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے اس لیے اپوزیشن کو چاہیے وہ پار لیمنٹ کے اندر اور باہر آئے روز نئی سیاسی دکانداری چمکانے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر یں پھر عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے وہ کس کے ساتھ ہیں۔

install suchtv android app on google app store