پنجاب حکومت نے نئے چیلنج کا سامنا کرنے کیلئے کمر کسَ لی، نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی تاریخ منظرِ عام پر۔۔۔ تہلکہ خیز خبر آگئی

سابق وزیر اعظم نواز شریف اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور فائل فوٹو سابق وزیر اعظم نواز شریف اور گورنر پنجاب چودھری محمد سرور

گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہاہے کہ میں نے ذاتی طور پر اداروں سے بات کی ہےاور امید ظاہر کی جاتی ہے کہ سابق وزیراعظم نو ازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے الحمرا آرٹ کونسل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے ذاتی طور پر اداروں سے بات کی ہے، امید ہے نوازشریف کا نام آج ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا، ان کی صحت کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

چودھری سرور نے مزید کہا کہ سرکاری سطح پر نوازشریف کا بہترین علاج کیا گیا ،کسی کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، نوازشریف کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔ نواز شریف کے میڈیکل بورڈ نے بھی بیرون ملک علاج کی تجویز کی تھی، حکومت اس حوالے سے کوئی رسک نہیں لینا چاہتی ہے۔

گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے آزادی مارچ کے راستے میں کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی ہے۔

مزید پڑھئے: چیئرمین نیب نے لگا لی اہم بیٹھک، نواز شریف جلد لندن روانہ ہونگے یا نہیں؟؟؟ اہم خبر نے حقیقت سے اٹھادیا پردہ

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن روانگی کے ٹکٹ بک ہوئے پھر منسوخ بھی کرادیئے گئے تاہم ابھی تک ان کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاسکا۔ اس معاملے کے حل کیلئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ایڈووکیٹ جنرل نیب سمیت متعلقہ حکام کو طلب کرتے ہوئے اہم اجلاس بلالیاہے۔

 

install suchtv android app on google app store