انا للہ وانا الیہ راجعون انتہائی افسوسناک خبر
- اپ ڈیٹ:
انا للہ وانا الیہ راجعون، پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی ساس انتقال کر گئی۔
آج پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کی ساس انتقال کر گئی ہیں سعد رفیق کی ساس کی نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب لیہ میں ادا کی جائے گی
جس کے بعد لیگی رہنما نے پے رول پر رہائی کی درخواست جمع کروائی تھی۔ انہوں نے وزارتِ داخلہ سے ساس کے انتقال کی وجہ سے 3دن کیلئے پے رول پر رہائی کی درخواست کی تھی جو کہ منظور کر لی گئی ہے اور اب انہیں پے رول پر رہا کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ نیب نے پیراگون ہاؤسنگ کیس میں گزشتہ سال دسمبر میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد ملزمان کو لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔
نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنی اہلیہ، بھائی سلمان رفیق، ندیم ضیاء اور قیصر امین بٹ سے مل کر ایئر ایونیو سوسائٹی بنائی، جس کا نام بعد میں تبدیل کرکے پیراگون رکھ دیا گیا۔ نیب کے مطابق خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی کی تشہیر کی اور ساتھیوں کے ساتھ مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور اربوں روپے کی رقم بٹوری۔
نیب کے مطابق ملزمان کے نام پیراگون میں40 کنال اراضی موجود ہے۔ فریقین کے دلائل سُننے کے بعد عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا جو آج سنا دیا گیا ہے جس کے مطابق عدالت نے خواجہ برادران کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے پیراگون ہاسنگ کیس میں گزشتہ برس دسمبر میں ضمانت منسوخ ہونے کے بعد خواجہ برادران کو لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کیا تھا۔