ان کالی بھیڑوں کوفارغ کرناہے جو پولیس میں ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کا دبنگ اعلان

ان کالی بھیڑوں کوفارغ کرناہے جو پولیس میں ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کا دبنگ اعلان فائل فوٹو ان کالی بھیڑوں کوفارغ کرناہے جو پولیس میں ہیں، ترجمان پنجاب پولیس کا دبنگ اعلان

ترجمان پنجاب پولیس نایاب حیدر نے کہاہے کہ پولیس کا 70سال کا بگڑا ہوا نظام ایک رات میں تبدیل نہیں ہوسکتا ، تبدیلی آہستہ آہستہ آرہی ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب مل کر اس نظام کو درست کریں گے ۔

نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پنجا ب پولیس نے کہا کہ پولیس میں جن لوگوں نے تشدد کیا ہے ان کو پکڑ کر جیلوں میں بند کیا گیاہے ، ان کیخلاف مقدمات درج کئے گئے اور جو بھاگ گئے ہیں ، ان کوپکڑ کر جیلوں میں بند کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ وہاڑی میں پولیس اہلکاروں نے خاتون پر تشدد کیا تو آئی جی پنجاب نے فوری طورپرنوٹس لیکر ان کیخلاف مقدمہ درج کروایا ،یہاں تک ڈی ایس پی کیخلاف بھی مقدمہ درج کروا یا گیا حالانکہ اس کا کوئی قصور نہیں ہے ، وہ تونگران افسر ہیں۔

نایاب حیدر کا کہنا تھا کہ ستر سال کے بگڑے ہوئے نظام کو ایک رات میں تبدیل نہیں کیا جاسکتا ، تبدیلی آہستہ آہستہ آتی ہے،تبدیلی کے آغاز میں مشکلات آتی ہیں جن کودور کرلیا جائیگا ۔

ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا تھا ارادہ وزیر اعلیٰ سے لیکر آئی جی تک سب کا درست ہے ، ان کالی بھیڑوں کوفارغ کرناہے جو پولیس میں ہیں ۔ پولیس میں بہت سے اچھے لوگ بھی موجود ہیں ۔

install suchtv android app on google app store