مسافر وین الٹنے سے 15 افراد زخمی

مسافر وین بے قابو ہو کر الٹ گئی فائل فوٹو مسافر وین بے قابو ہو کر الٹ گئی

ٹوبہ ٹیک سنگھ کی اورتی بائی پاس پر مسافر وین بے قابو ہو کر الٹ گئی جس سے 15 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ اروتی بائی پاس محمد خان موڑ پر پیش آیا جس میں تین خواتین سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

مسافر وین ملتان سے جڑانوالہ جا رہی تھی۔

 

install suchtv android app on google app store