سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ کے ورانٹ گرفتاری جاری

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول فائل فوٹو سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول

 فیملی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی بیٹی فضہ بتول کے ورانٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق فیملی عدالت کے جج اختر حسین نے خرم خان کی درخواست پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے، عدالت نے سابق شوہر کی بیٹے اسفند یار علی خان سے ملاقات نہ کروانے پر وانٹ گرفتاری جاری کیے اور حکم دیا کہ انہیں گرفتار کرکے پیش کریں اور آئندہ سماعت پر سابق شوہر سے بیٹے کی ملاقات کا حکم بھی دیا۔

یادرہے کہ خرم خان نے موقف اختیار کیا کہ سابق بیوی عدالتی حکم کے باوجود بیٹے سے ملاقات نہیں کروا رہی، عدالت سے استدعا ہے کہ سابقہ بیوی کو بیٹے سے ملاقات کا پابند کرنے کا حکم دیا جائے۔ یاد رہے خرم خان اور فضہ بتول کے درمیان علیحدگی 2009 میں ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store