یوسف رضا گیلانی چیئرمین اور سردار سیدال ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب، حلف اٹھالیا

یوسف رضا گیلانی چیئرمین اور سردار سیدال ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب اسکرین گریب یوسف رضا گیلانی چیئرمین اور سردار سیدال ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب

حکومتی اتحاد کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بلا مقابلہ چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے سردار سیدال خان ناصر بلا مقابلہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ منتخب ہوگئے۔ یوسف رضا گیلانی نے بلامقابلہ چیئرمین اور سیدال خان ناصر نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا حلف اٹھالیا۔

سینیٹ اجلاس میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پریزائیڈنگ افسر کی ذمہ داریاں انجام دیں۔ سینیٹ اجلاس کا آغاز ہوتے ہی تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کیا گیا اور پی ٹی آئی کے علی ظفر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب تک کے پی کے سینیٹر نہیں آجاتے اس اجلاس کو ملتوی کیا جائے۔

بعد ازاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بطور پریزائیڈنگ افسر نو منتخب سینیٹرز سے حلف لیا جس کے بعد ارکان نے رول آف ممبرز پر دستخط کیے۔

آزاد حیثیت میں سیینٹر منتخب ہونے والے فیصل وواڈا اور جے یو آئی کے مولانا عبدالواسع نےسینیٹ کی رکنیت کا حلف نہیں اٹھایا۔

چیئرمین سینیٹ کیلئے امیدواریوسف رضاگیلانی نےکاغذات نامزدگی جمع کرائے اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےحکومتی اتحادکےامیدوارسیدال خان ناصرنےکاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ دونوں امیدواروں کے مقابلے میں کسی نے کاغذات جمع نہیں کرائے۔

پاکستان تحریک انصاف نےکل سینیٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنےکا اعلان کر رکھا ہے۔

پی ٹی آئی کا مطالبہ ہےکہ خیبر پختونخوا کے سینیٹرز کی ایوان میں موجودگی تک چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین کا انتخاب ملتوی کیا جائے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے نو منتخب چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئےکہا کہ چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہیں، امید ہے کہ چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ آئین کی سربلندی، ملکی ترقی کے لیےکردار ادا کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اکائیوں کی مضبوطی کے لیے سینیٹ کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے۔

install suchtv android app on google app store