وزیرصحت پنجاب کا رات گئے اچانک سرکاری اسپتال کا دورہ

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد ے رات گئے اچانک سرکاری اسپتال کا دورہ کیا ہے فائل فوٹو صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد ے رات گئے اچانک سرکاری اسپتال کا دورہ کیا ہے

صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے رات گئے خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹریاسمین راشد نے رات گئے خانیوال ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال کا دورہ کیا جہاں انہیں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے میں بریفنگ دی گئی۔

وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹرز دکھی انسانیت کی خدمت کرکے خوشنودی خدا حاصل کررہے ہیں۔

ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ سرکاری اسپتالوں میں آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق سرکاری اسپتالوں میں تبدیلی لا کر دم لیں گے۔


یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اسپتال میں زیر علاج مریضوں کو ادویات فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت کی ہے، ایمرجنسی، لیبر روم کے مریضوں کو ادویات مفت فراہم کی جائیں گی۔

install suchtv android app on google app store