حکومت صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئی ہے: وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی، معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت نئے پاکستان کے خواب کو عملی جامہ پہنائے گی، حکومت میں صرف عوام کی خدمت کا ایجنڈا لے کر آئے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے کے عوام کی خوشحالی اور ترقی سے بڑھ کر کچھ عزیز نہیں، عوامی خدمت کا شروع سفر رکے گا نہیں، چلتا رہے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے عوام کے اصل مسائل سے چشم پوشی کی، معیشت کی خراب حالت کی ذمہ دار سابق حکومتیں ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار آج بہاولپور ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اراکین سے ملاقات کریں گے۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ مشاورت اور ملاقاتیں عوامی مسائل کے حل میں معاون ثابت ہوں گی، مسائل کے فوری حل پراراکین سے رابطے کا سلسلہ جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ تین روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عوام کے حالات بدلنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں، ارکان اسمبلی کی تضحیک سابقہ حکمرانوں کا وتیرہ تھا۔ ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے.

install suchtv android app on google app store