چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زیرالتوا جائیداد کی تقسیم کے مقدمات کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زیرالتوا جائیداد کی تقسیم کے مقدمات کا نوٹس لے لیا فائل فوٹو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زیرالتوا جائیداد کی تقسیم کے مقدمات کا نوٹس لے لیا

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے زیرالتوا جائیداد کی تقسیم کے مقدمات کا نوٹس لیتے ہوئے اکتیس جولائی تک تمام سیشن ججز کو جائیداد کی تقسیم کے مقدمات نمٹانے کے حوالے سے رپورٹ دینے کی ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ سردار شمیم خان نے زیرالتوا جائیداد کے کیسز کا نوٹس لیتے ہوئے تمام سیشن ججز کومراسلہ بھجوادیا ہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 31 دسمبر 2012 تک دائرجائیداد کے 786 کیسز زیرالتوا ہیں، جائیدادکی تقسیم کے کیسز 28 اضلاع میں تاحال زیرالتواہیں، مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 31 جولائی تک سیشن جج کیسز نمٹانے سے متعلق رپورٹ دیں۔

install suchtv android app on google app store