لاہور ہائیکورٹ: سرکاری خزانے سے چائے کا کپ پینے پر پابندی عائد

لاہور ہائیکورٹ نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کر دیا ہے فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کر دیا ہے

لاہور ہائیکورٹ نے وی آئی پی کلچر کے خاتمے کیلئے درخواست پر عبوری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سرکاری خزانے سے چائے کا کپ بھی پینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے عبوری فیصلے میں کہا ہے کہ حکمران اور افسران سرکاری خزانے سے چائے نہیں پی سکیں گے جبکہ حکمران اور افسران کو سرکاری خزانے کے ذاتی استعمال سے بھی روک دیا گیا ہے۔

عدالت عالیہ نے وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کردیئے اور کیس کی سماعت کیلئے 23 مئی کی تاریخ مقررکردی ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ سرکاری خزانہ عوام کی امانت ہے ، حکمران اور افسران سرکاری خزانے کے امین ہوتے ہیں۔

install suchtv android app on google app store