گجرات، شوہر نے بیوی، 2 بیٹیاں اور بیٹے کو مار کر خودسوزی کر لی

گجرات فائل فوٹو گجرات

فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک جانی میں ایک شخص نے اپنی بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرنے کے بعد خودسوزی کرلی۔

فیصل آباد کے نواحی گاؤں چک جانی کے رہائشی فیاض نے اپنی بیوی 37 سالہ نازیہ، 15 سالہ بیٹی آمنہ ، 12 سالہ زرقہ اور 5 سالہ بیٹے سمیع اللہ کو ڈنڈوں اور چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا۔

بیوی اور بچوں کو قتل کرنے کے بعد فیاض نے بھی خود کو کمرے میں بند کرکے خود سوزی کرلی۔ پولیس نے فیاض اور بیوی بچوں کی لاشیں ہسپتال منتقل کردیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد اور اہل علاقہ کے بیانات کی روشنی میں واقعہ گھریلو جھگڑے کا شاخسانہ لگتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔

install suchtv android app on google app store