خادم رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی فائل فوٹو تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی

تحریک لبیک کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی گئی۔

لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت میں تحریک لبیک کے رہنماؤں کے خلاف املاک کو نقصان پہنچانے اور توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جیل حکام نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر پارٹی کے سربراہ خادم حسین رضوی سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج شیخ سجاد نے علامہ خادم حسین رضوی سمیت 5 ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 8 فروری تک توسیع کردی۔ خادم حسین رضوی کی پیشی کے موقع پر عدالت کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے جبکہ تحریک لبیک کے کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

واضح رہے کہ توہین رسالت کیس میں آسیہ مسیح کی رہائی کے خلاف احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے الزام میں خادم حسین رضوی سمیت تحریک لبیک کے متعدد رہنماؤں اور کارکنان پر دہشت گردی اور بغاوت کے مقدمات درج ہیں۔

install suchtv android app on google app store