پچھلی حکومت کا گند صاف کرنے کے لئے سو دن ناکافی ہیں مارچ تک جھاڑو پھر جائے گا: شیخ رشید

شیخ رشید فائل فوٹو شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ عمران خان کو مسائل نوازشریف سے جہیز میں ملے۔ چودھری نثار نے ٹرین مس کردی ہےاب وہ ن لیگ میں ہیں نہ پی ٹی آئی میں۔ سکنجین اور فالودے والوں کے سر پر کھیلنے والے جیل میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر مخالفین پر تابڑتوڑ حملے کئے اور چودھری نثار سے ملاقات کا بھی تذکرہ کر ڈالا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر چودھری نثار ان کی بات مان لیتے تو حالات کچھ اور ہوتے۔ چودھری نثار نے ٹرین مس کر دی ہے وہ ن لیگ میں ہیں نہ ہی پی ٹی آئی میں۔

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ پچھلی حکومت کا گند صاف کرنے کے لئے سو دن ناکافی ہیں مارچ تک جھاڑو پھر جائے گا۔ فالودے اور ویلڈنگ کےپیچھے چھپنے والے جیل میں ہوں گے۔ عمران خان کو پچھلی حکومت کے مسائل جہیز میں ملے ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ جس نے کرپشن کی ہے اسے ہی سزا ملے گی ہمارے صفوں میں کرپٹ لوگوں کو ڈبل ڈوز ملنی چاہئے۔

جس نے گاجریں ان کو پھکی ملنی چاہیے ہمارے ساتھ کرپٹ لوگوں کو ڈبل سزا ملنی چاہیے۔ شیخ رشید نےاعتراف کیا کہ لوٹی ہوئی دولت کی واپسی آسان کام نہیں لیکن کچھ ملکوں سے لوٹی ہوئی دولت واپس آ رہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store