آمدن سے زائد اثاثے: چوہدری شجاعت نیب لاہور کے سامنے پیش

آمدن سے زائد اثاثے: چوہدری شجاعت نیب لاہور کے سامنے پیش فائل فوٹو آمدن سے زائد اثاثے: چوہدری شجاعت نیب لاہور کے سامنے پیش

مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین نیب کے سامنے پیش ہوگئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کو طلب کیا تھا۔

چوہدری شجاعت حسین نیب لاہور کے دفتر پہنچ گئے ہیں جہاں نیب کی ٹیم ان سے پوچھ گچھ کرے گی۔

ذرائع کا کہناہےکہ چوہدری پرویز الٰہی نے آج پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کے الیکشن کے باعث نیب میں پیش ہونے سے معذرت کرلی ہے۔

واضح رہےکہ چوہدری پرویز الٰہی اتحادی جماعت تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے لیے اسپیکر کے امیدوار ہیں اور آج ایوان میں اسپیکر کا انتخاب ہورہا ہے۔

install suchtv android app on google app store