راولپنڈی: چودھری نثار کے حامیوں کا پرویز رشید کیخلاف احتجاج

راولپنڈی: چودھری نثار کے حامیوں کا پرویز رشید کیخلاف احتجاج فائل فوٹو

نون لیگ کے 2 بڑوں میں لفظی جنگ کا اثر لیگی کارکنان پر بھی پڑنے لگا۔ راولپنڈی میں چودھری نثار کے حامیوں کا اپنی ہی جماعت کے رہنماء پرویز رشید کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔

مظاہرے کے دوران چودھری نثار علی خان کے حامیوں کی طرف سے پرویز رشید کی تصویر کو نذرِ آتش کیا گیا۔ چودھری نثار کے حامیوں کی جانب سے گدھے کو بھی سڑکوں پر گھمایا گیا۔

مظاہرین نے لیگی رہنماء سینیٹر پرویز رشید کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرہ یونین کونسل ڈھوک منشی میں کیا گیا۔

install suchtv android app on google app store