پی ٹی آئی کو مبینہ دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ مل سکی

پی ٹی آئی کو مبینہ دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ مل سکی فائل فوٹو پی ٹی آئی کو مبینہ دھاندلی کیخلاف اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت نہ مل سکی

پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی نے انتخابی نتائج کے خلاف آج اسلام آباد میں پرامن احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ تحریک انصاف کورکمیٹی نے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کی اجازت طلب کی تھی جسے ضلعی انتظامیہ نے مسترد کر دیا ہے۔

انتظامیہ نے مؤقف اختیار کیا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، کسی بھی احتجاج یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے احتجاج کے بارے میں کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، اسلام آباد میں کسی بھی قسم کی ریلی کی اجازت نہیں ہے۔

پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ سڑک بندکرنے اور غیرقانونی اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی، ممکنہ احتجاج کے پیش نظرپولیس کی مزید نفری بھی طلب کر لی گئی ہے۔

install suchtv android app on google app store