میئر آف لندن صادق خان کی وزیراعلی پنجاب شہباز شریف سے ملاقات

میئر لندن کا دورہ پاکستان میئر لندن کا دورہ پاکستان

لندن کے میئر صادق خان نے دورہ پاکستان کے دوران پہلے مرحلے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں دونوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

میئر لندن بھارت میں موجود تھے جہاں سے وہ بذریعہ واہگہ بارڈر پاکستان پہنچے جب کہ میئر لاہور کرنل ریٹائرڈ مبشر اور اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا استقبال کیا۔

میئر لندن صادق خان اور ان کے وفد کو حکام کی جانب سے صدارتی سیکیورٹی دی گئی جس کے بعد وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے جہاں شہبازشریف نے ان کا استقبال کیا۔

صادق خان کے اعزاز میں وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ظہرانہ بھی دیا گیا۔

 

شہبازشریف اور میئر لندن کے درمیان ملاقات کے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر صادق خان کا کہنا تھا کہ ’میئر لندن بننے کے بعد میرا یہ پاکستان کا پہلا دورہ ہے، پرتپاک استقبال کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے مشکور ہیں‘۔

 

میئر لندن نے کہا کہ لندن ایک عظیم شہرہے جسے یہ مقام دینے میں پاکستانیوں کا بڑا حصہ ہے، لندن میں موجود بہت سے سائنسدانوں، اساتذہ اور بزنس مین کا تعلق پاکستان سےہے‘۔



install suchtv android app on google app store