مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں: وزیراعلیٰ پنجاب

چوہدری پرویز الہیٰ فائل فوٹو چوہدری پرویز الہیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں.

چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے، مخالف پراپیگنڈا کرتے رہتے ہیں، ہم اپنے لیڈر عمران خان کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ 100 ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام سے 80 لاکھ مستحق خاندانوں کو آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی 40 فیصد سستا مل رہا ہے، سیلاب متاثرہ 3 اضلاع کے لوگ بھی اس پروگرام سے مستفید ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قومی صحت کارڈ سے اب تک تقریباً 50 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کی جا چکی ہے، 22 لاکھ مریضوں کا مفت علاج کیا جا چکا ہے جبکہ قومی صحت کارڈ سے کینسر کے مریضوں کو بھی علاج کی سہولت فراہم کی گئی۔

install suchtv android app on google app store