تحفظ نسواں قانون، وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو معاملہ جلد سلجھانے کی ہدایت کی

مولانا فضل الرحمان مولانا فضل الرحمان

وزیراعظم نے تحفظ حقو ق نسواں بل پر وزیر اعلیٰ کی کلاس لی۔ معاملہ سلجھانے کی ہدایت بھی کر دی۔ مولانا فضل الرحمان نے نواز شریف اور شہباز شریف سے ملاقات کی روداد منصورہ کے اجلاس میں سنا دی۔ کہتے ہیں کہ وزیر اعظم کا بیان میرے لئے بھی سرپرائز تھا۔

مولانا فضل الرحمان نے منصورہ میں ہونے والے دینی جماعتوں کے اجلاس میں وزیراعظم سے ملاقات کی روداد سنائی۔ کہتےہیں کہ وزیر اعظم نے قانون سازی سے پہلے انہیں اعتماد میں نہ لینے پر وزیر اعلیٰ پنجاب سے شکوہ کیا۔

مولانا نے انکشاف کیا کہ وزیر اعظم کیلئے تحفظ حقوق نسواں بل سرپرائز تھا۔ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مکالمے کی روداد بھی سنائی کہتےہیں کہ وزیر اعلیٰ نے سخت بیان دینے کا گلہ کیا۔

مولانا فضل الرحمان کیلئے وزیراعظم کی حیرانگی سرپرائز تھی تو انکی یہ روداد کانفرنس کے شرکا کیلئے بھی سرپرائز بن گئی۔

install suchtv android app on google app store