محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اساتذہ کو کارکردگی الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے،اچھی کارکردگی دکھانے والے اساتذہ کو 5 سےساڑھے 15 ہزار روپے الاؤنس دیا جائیگا۔
پرائمری اسکولز کے اساتذہ کو اچھی کارکردگی پر 5 ہزار روپے الاؤنس ملے گا، ایلیمنٹری اسکولزکےاساتذہ کوساڑھے 7 اور ہائی اسکول کے اساتذہ کو 10 ہزار ملیں گے۔
پنجاب حکومت اساتذہ کیلئے نئی الیکٹرک بائیک اسکیم متعارف کروانے کو تیار
اسی طرح ہائیر سیکنڈری اسکولز کے اساتذہ کو ساڑھے 12 ہزار روپے الاؤنس ملے گا۔
وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ اساتذہ کی حوصلہ افزائی کیلئے الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا ہے،الاؤنس سےاسکولوں کا رزلٹ بھی بہتر ہوگا۔