پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور آفیسرز سمیت مختلف عہدوں پر 100 سے زائد نئی بھرتیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر پروگرامز کی 18 نشستیں دستیاب ہیں، جن کی ماہانہ تنخواہ 1 لاکھ 96 ہزار 250 روپے مقرر کی گئی ہے۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹر پروگرامز کی 26 آسامیوں کے لیے تنخواہ 1 لاکھ 31 ہزار 250 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ آفیسر پروگرامز کی 40 نشستوں کے لیے تنخواہ 93 ہزار 750 روپے ہوگی۔
اس کے علاوہ انگلش، میتھس، سائنس اور اردو کے سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی 8 آسامیاں بھی خالی ہیں۔ ساتھ ہی نیٹ ورک سپورٹ انجینئر اور ایگزیکٹو اسسٹنٹ کے عہدوں پر بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔
ڈرائیور کی 10 آسامیاں بھی خالی ہیں جس کی تنخواہ 57 ہزار 500 روپے ہے اوردرخواست دینے کی عمر کی حد 33 تا 40 سال مقرر کی گئی ہے۔