اپنا ڈیٹا محفوظ کر لیں، مائیکروسافٹ نے صارفین کو خبردار کر دیا

اپنا ڈیٹا محفوظ کر لیں، مائیکروسافٹ نے صارفین کو خبردار کر دیا فائل فوٹو اپنا ڈیٹا محفوظ کر لیں، مائیکروسافٹ نے صارفین کو خبردار کر دیا

مائیکروسافٹ نے دنیا بھر میں اسکائپ استعمال کرنے والے لاکھوں صارفین کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنا اہم ڈیٹا جلد محفوظ کر لیں، بصورت دیگر یہ معلومات ہمیشہ کیلئے ضائع ہو سکتی ہیں۔

مائیکروسافٹ کے مطابق اسکائپ کو رواں سال مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا تاکہ کمپنی اپنی توجہ مائیکروسافٹ ٹیمز پر مرکوز کر سکے۔

اسکائپ وہ چیٹ ایپ تھی جو 2010 کی دہائی میں 30 کروڑ سے زائد ماہانہ صارفین کے ساتھ عروج پر تھی، تاہم واٹس ایپ، زوم اور مائیکروسافٹ ٹیمز جیسے موبائل پلیٹ فارمز کے آنے کے بعد اس کی مقبولیت میں نمایاں کمی آئی۔

اسکائپ کا آغاز 2003 میں ہوا تھا اور 2011 میں اسے مائیکروسافٹ نے خرید لیا۔ کمپنی نے باضابطہ طور پر 5 مئی 2023 کو اس سروس کو ختم کر دیا، تاہم صارفین کو اپنے پیغامات، رابطہ نمبرز اور دیگر اہم ڈیٹا محفوظ کرنے کیلئے مہلت دی گئی تھی۔

مائیکروسافٹ کے مطابق اسکائپ صارفین کے پاس جنوری 2026 تک کا وقت ہے کہ وہ اپنا ڈیٹا ایکسپورٹ کر لیں یا خود حذف کر دیں۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ جو صارفین اس مدت کے دوران مائیکروسافٹ ٹیمز فری میں لاگ ان ہو جائیں گے، انہیں اپنی اسکائپ کال اور چیٹ ہسٹری تک رسائی حاصل رہے گی۔

مائیکروسافٹ نے واضح کیا ہے کہ اگر جنوری 2026 تک صارفین نے کوئی کارروائی نہ کی تو تمام اسکائپ ڈیٹا خودکار طور پر مستقل طور پر حذف کر دیا جائے گا، جسے بعد میں کسی بھی صورت بحال نہیں کیا جا سکے گا۔

نئے سال کی آمد کے پیش نظر مائیکروسافٹ نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اکاؤنٹس چیک کریں تاکہ یادگار لمحات اور اہم معلومات ضائع ہونے سے بچائی جا سکیں۔

install suchtv android app on google app store