پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشست کا انتخاب آج ہوگا

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن آج ہوگا فائل فوٹو پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن آج ہوگا

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن آج ہوگا، ووٹنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے رانا ثناء اللہ اور اپوزیشن امیدوار سلمیٰ اعجاز کے درمیان مقابلہ ہوگا۔

لیگی امیدوار کو 263 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے، جبکہ سینیٹر منتخب ہونے کے لیے 180 ووٹ درکار ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں حکومت اور اپوزیشن کے مجموعی طور پر 363 ارکان موجود ہیں، جن میں مسلم لیگ (ن) سب سے بڑی جماعت ہے جس کے پاس 229 ووٹ ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے 24، سنی اتحاد کونسل کے 73 ووٹ ہیں جبکہ مسلم لیگ ضیاء، تحریک لبیک پاکستان اور مجلس وحدت المسلمین کے ایک ایک ووٹ ہیں۔

اسمبلی کی کل 371 نشستوں میں سے پی ٹی آئی کے چھ ارکان نااہل ہو چکے ہیں، جبکہ میاں اسلم اقبال نے حلف نہیں اٹھایا اور پی پی 269 سے میاں علمبردار عباس نے استعفیٰ دے دیا تھا۔

اپوزیشن امیدوار سلمیٰ اعجاز کو تقریباً 100 ووٹوں کی حمایت حاصل ہے۔

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ووٹنگ کا عمل وہیں ہوگا۔ ن لیگ کے امیدوار رانا ثناء اللہ کو واضح برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ یہ نشست اعجاز چوہدری کے 9 مئی کیسز میں سزا کے باعث خالی ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store