سینیٹ کی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ضمنی الیکشن، رانا ثنا اللہ سینیٹر منتخب

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ فائل فوٹو مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنااللہ

سینیٹ کی خالی نشست پر پنجاب اسمبلی میں ضمنی الیکشن ہوا، مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنااللہ سینیٹر منتخب ہو گئے۔  پنجاب اسمبلی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی، پی ٹی آئی نےکاغذات کی پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھروہ ہائیکورٹ چلےگئے۔

سرکاری پاکستان ٹیلی ویژن کی رپورٹ میں غیرحتمی و غیر سرکاری نتیجے کے حوالے سے بتایاگیا کہ مسلم لیگ (ن) کے رانا ثنا اللہ 250 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں۔ مزید بتایا کہ راناثنااللہ کو 251 ووٹ کاسٹ ہوئے، تاہم ایک ووٹ مسترد ہوا۔

دریں اثنا، پنجاب اسمبلی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جمہوری عمل کا بائیکاٹ کرکے الیکشن سے راہ فرار اختیار کی، پی ٹی آئی نےکاغذات کی پڑتال کا پراسیس مکمل کیا پھروہ ہائیکورٹ چلےگئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے ہائی کورٹ سے ناکامی پر بائیکاٹ کا راستہ اختیار کرلیا، تحریک انصاف کا بائیکاٹ کرنا اپنےممبران پرعدم اعتماد ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 10 سے 12 ممبران نے مجھ سے رابطہ کیا تھا، وہ مجھے ووٹ کاسٹ کرنا چاہتے تھے۔

وزیراعظم کے سیاسی مشیر نے مزید کہا کہ کابینہ وزیراعظم کی ٹیم ہوتی ہے میں کابینہ کا حصہ ہوں، کیبنٹ کا ہر وزیر اپنی ذمہ داری اچھے انداز سے نبھا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہوتا کہ ایک دوسرے کی جگہ تبدیل کردی جائے، میں پہلے بھی اپنی ذمہ داری دیانت داری سے سرانجام دے رہا ہوں۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ شہباز شریف جو بھی ذمہ داری دیں گے اس کو دیانت داری سے نبھاؤں گا، تمام وزراء اپنی اپنی جگہ پر ٹھیک کام کررہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store