سیلاب متاثرین کو کہیں نہ کہیں منتقل کر کے مستقل مکانات بنا کے دینے ہوں گے، مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کو محفوظ مقامات پر منتقل کرکے ان کے لیے گھروں کی تعمیر کو یقینی بنانا ہوگا۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر نہایت ضروری ہے کیونکہ اس سے پانی ذخیرہ کیا جا سکتا ہے، مگر بدقسمتی سے ہم صرف ہنگامی حالات میں ہی ڈیمز کی ضرورت پر بات کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ تمام معاملات فلڈ مینجمنٹ کے دائرے میں آتے ہیں اور متاثرین کی بحالی کے لیے ایک جامع عمل شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی جائے گی کہ متاثرین کو ایسی جگہ منتقل کیا جائے جہاں مستقبل میں سیلاب کا کوئی خطرہ نہ ہو۔

سینئر وزیرکا کہنا تھا کہ جنگلات کی حفاظت کے لیے پروگرام ترتیب دیا گیا ہے، ٹیکنالوجی کےذریعے لکڑی کی کٹائی روکنے پر کام کررہے ہیں جس کے تحت واضح کیا جائے گا کہ کون سے پانی کےقدرتی راستے ہیں۔

install suchtv android app on google app store