بی آئی ایس پی سے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد ہوسکتی ہے ، بلاول بھٹو زرداری

بی آئی ایس پی سے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد ہوسکتی ہے ، بلاول بھٹو زرداری فائل فوٹو بی آئی ایس پی سے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد ہوسکتی ہے ، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ سیلاب سے زرعی شعبہ بہت زیادہ متاثر ہوا،بی آئی ایس پی سے سیلاب متاثرہ افراد کی مدد ہوسکتی ہے مگر لگ رہا ہے وفاقی حکومت انا کی وجہ سے فیصلے کررہی ہے۔

کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکشن کے دنوں میں تو  ن لیگ بی آئی ایس پی کی تعریفیں کرتی تھی۔ پتا نہیں اب  کیوں یوٹرن لے لیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر کہا کہ حکومت کو عالمی برادری سے امداد کی اپیل کرنی چاہیے تھی۔ بروقت عالمی امداد کی درخواست ہوتی تو زیادہ لوگوں کی مدد ہوسکتی تھی ۔ عالمی امداد کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری نہیں یہ وفاق کا کام ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے تصدیق کی کہ ن لیگ نے ابتک کسی آئینی ترمیم کا ڈرافٹ شیئر نہیں کیا۔ اگر وہ آئینی ترمیم کرنا چاہتے ہیں تو پیپلزپارٹی سے بات کریں، ہم مشاورت سے فیصلے کریں گے۔

install suchtv android app on google app store