مریم اورنگزیب کی ٹرانسفارمیشن کا کیا راز ہے؟

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی نمایاں تبدیلی نے سب کی توجہ حاصل کر لی فائل فوٹو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی نمایاں تبدیلی نے سب کی توجہ حاصل کر لی

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی نمایاں تبدیلی نے سب کی توجہ حاصل کر لی، جس کے بعد ان کے گلو اَپ سے متعلق مختلف سوالات سامنے آنے لگے۔ اب اس تبدیلی کے پس منظر سے خود ان کی والدہ نے آگاہ کر دیا ہے۔

مریم اورنگزیب حالیہ دنوں اپنی غیرمعمولی جسمانی تبدیلی کے باعث خبروں میں رہیں۔ شادی کی تقریبات میں ان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا،

جہاں کئی افراد نے اس تبدیلی کو خواتین کے لیے ایک مثبت مثال قرار دیا۔ شوبز سے وابستہ شخصیات اور فیشن ماہرین نے بھی ان کے نئے لُک کو سراہا۔

حال ہی میں مریم اورنگزیب کی والدہ طاہرہ اورنگزیب نے ایک صحافی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مریم ماضی میں وزن کم کرنے کے لیے کریش ڈائٹس پر عمل کرتی تھیں۔

ان کے مطابق وہ کئی بار بیٹی کو ایسا کرنے سے منع کرتی رہیں، مگر مریم دو سے تین ماہ تک صرف کافی یا چائے پر گزارا کرتی تھیں اور سخت ڈائٹ پلان اپناتی تھیں۔

طاہرہ اورنگزیب نے واضح کیا کہ مریم اورنگزیب نے وزن کم کرنے کے لیے کسی قسم کی سرجری یا طبی علاج نہیں کروایا، بلکہ مکمل طور پر ڈائٹنگ کے ذریعے یہ تبدیلی حاصل کی ہے۔

ذہنی مریض سے صرف ذہنی ڈاکٹر ہی مذاکرات کرسکتا ہے، مریم اورنگزیب

ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ خود بھی اسی طرح کھانا چھوڑ دیں تو ان کے چہرے پر بھی اس کے اثرات ظاہر ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزن بڑھنے کے بعد مریم نے اپنی صحت کا خیال رکھنے کے لیے ڈائٹنگ شروع کی، جو ایک مثبت قدم ہے، تاہم لوگ بلاوجہ قیاس آرائیاں کر رہے ہیں اور انہیں ایسا کرنے دینا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store