سرکاری اسکولوں کا ٹائم ٹیبل تبدیل، اساتذہ پریشان

پنجاب بھر میں سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کردی گئی۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے اساتذہ کے اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ صبح 7 بج کر 45 منٹ پر آئیں گے اور دوپہرڈھائی بجے چھٹی ہوگی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز اساتذہ کی چھٹی دوپہر ساڑھے 12 بجے ہوگی اور ہفتے کو اساتذہ صبح 9 سے دوپہر 12 بجے تک ڈیوٹی دیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store