محکمہ سکول ایجوکیشن نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ سرکاری سکولوں میں بچوں کو دودھ کے ساتھ بسکٹ بھی فراہم کیے جائیں گے تاکہ غذائیت میں اضافہ اور بچوں کی صحت بہتر ہو سکے۔
پروگرام پنجاب کے8 اضلاع میں شروع کیا جا رہا ہے,مذکورہ 8اضلاع میں بھکر، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان اور لیہ,راجن پور، میانوالی، مظفرگڑھ اور رحیم یار خان بھی فہرست میں شامل ہیں۔
وزیر اعلی ٰپنجاب نے سکول میل پروگرام کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا،کمیٹی دودھ اور بسکٹ کس برانڈ یا کمپنی کو دیا جائے فیصلہ کرے گی۔