این اے 130 سے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد

نواز شریف فائل فوٹو نواز شریف

لاہور ہائی کورٹ نے این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست مسترد کردی۔

لاہور ہائی کورٹ میں این اے 130 لاہور سے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے استفسار کیا کہ آپ اپنے تمام تحفظات الیکشن کمیشن کو بتائیں الیکشن لڑنا ہر شہری کا حق ہے، جس پر درخواست گزاراشتیاق احمد نے بتایا کہ سی سی پی او کی موجودگی میں ہمیں آرآفس نکالاگیا۔

عدالت نے کہا کہ آپ گنتی کیلئے آر او یا الیکشن کمیشن سے رجوع کر سکتے ہیں، الیکشن کمیشن آپ کی درخواست پر جلد فیصلہ کردے گا۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ حلقے میں ڈالے گئے مجموعی ووٹ 293696 تھے ، این اے130میں نتیجہ 294043 ووٹ کا جاری کیا گیا ، نتیجہ سے ظاہر ہوتا ہے کہ دھاندلی سے نواز شریف کو جتوایا گیا۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہائیکورٹ این اے130کا نتیجہ کالعدم قرار دے اور آر او کو امیدواروں کی موجودگی میں دوبارہ فارم 47 مرتب کرنے کا حکم دے۔

لاہور ہائیکورٹ نے این اے 130 لاہورسے نواز شریف کی کامیابی کے خلاف درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی اور درخواست گزارکوالیکشن کمیشن سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی۔

install suchtv android app on google app store