مسلم لیگ ( ن ) کے رہنما اور وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پیشگوئی کی ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان 27 جون کو جیل سے باہر آسکتے ہیں۔ ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو طوفان نہیں آ جائے گا۔
نجی ٹی وی کو دیئے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں ن لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی 27 جون کو جیل سے باہر آ سکتے ہیں، تاہم، حکومت کی کوشش ہو گی کہ انہیں جتنی دیر جیل میں رکھا جا سکتا ہے رکھے۔
ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آئے تو طوفان نہیں آ جائے گا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو زبردستی نہیں آئین و قانون کے مطابق جیل میں رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جائز اور قانونی ذرائع سے جو کیسز بنتے ہیں وہ بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی بہتری اسی میں ہے بانی پی ٹی آئی کو پابند سلاسل رکھا جائے، ان کے جیل سے باہر آنے پر طوفان نہیں آ ئے گا بس دو تین جلسے اور ریلیاں ہو جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی مذاکرات اورجمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، وہ جمہوریت کے ساتھ آگے بڑھیں تو ہمیں ان کی ذات سے مسئلہ نہیں ہے۔