پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا

سیف سٹیز اتھارٹی کا انوکھا کارنامہ،  ٹریسنگ سوفٹ ویئر تیار فائل فوٹو سیف سٹیز اتھارٹی کا انوکھا کارنامہ، ٹریسنگ سوفٹ ویئر تیار

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے والوں کو ٹریس کرنے کیلئے سوفٹ ویئر تیار کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس آرٹیفیشل انٹیلی جنس بیسڈ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین کا نفاذ یقینی بنا رہی ہے۔

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمرے سوفٹ ویئر کی مدد سے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکلز چلانے والوں کی نشاندہی کریں گے، ان موٹر سائیکل سواروں پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کی نشاندہی اور جرمانوں سے شہری ٹریفک قوانین پر زیادہ سنجیدگی سے عمل درآمد کریں گے۔

 

install suchtv android app on google app store