پرانی CD70 رکھنے والے صارفین کے لیے خصوصی ایکسچینج آفر متعارف

پرانی CD70 فائل فوٹو پرانی CD70

موٹر سائیکل کمپنی نے پرانی CD70 رکھنے والے صارفین کے لیے خصوصی ایکسچینج آفر متعارف کرادی ہے، جس کے تحت صارفین اپنی پرانی موٹرسائیکل دے کر نئی CD70 حاصل کرسکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ایکسچینج آفر کے تحت صارف کی پرانی موٹرسائیکل کا جائزہ لے کر اس کی موجودہ قدر مقرر کی جائے گی۔ پرانی موٹرسائیکل کی طے شدہ قیمت نئی CD70 کی قیمت میں سے منہا کردی جائے گی، جبکہ باقی رقم صارف کو ادا کرنا ہوگی۔

اس عمل میں صارف اپنی پرانی موٹرسائیکل ڈیلرشپ کے حوالے کرے گا اور ایکسچینج ویلیو ایڈجسٹ ہونے کے بعد نئی موٹرسائیکل حاصل کرسکے گا۔

اٹلس ہونڈا نے واضح کیا ہے کہ پرانی CD70 کے لیے کوئی مقررہ ایکسچینج قیمت مقرر نہیں کی گئی۔ ہر موٹرسائیکل کی قیمت اس کی حالت، ماڈل اور دیگر متعلقہ عوامل کو دیکھتے ہوئے ڈیلرشپ پر طے کی جائے گی۔

کمپنی نے دلچسپی رکھنے والے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنے قریبی اٹلس ہونڈا ڈیلر سے رابطہ کریں، جہاں انہیں ایکسچینج کے طریقہ کار، پرانی موٹرسائیکل کی قیمت کے تعین اور دیگر قابلِ اطلاق شرائط سے آگاہ کیا جائے گا۔

موجودہ معلومات کے مطابق Honda CD70 کی قیمت 1 لاکھ 59 ہزار 900 روپے مقرر ہے۔

موٹرسائیکل میں 4 اسٹروک OHC، ایئر کولڈ انجن دیا گیا ہے، جبکہ اس میں 4 اسپیڈ کانسٹنٹ میش ٹرانسمیشن موجود ہے۔

Honda CD70 میں 8.5 لیٹر کا فیول ٹینک دیا گیا ہے، جس میں 1 لیٹر ریزرو کی گنجائش شامل ہے۔ موٹرسائیکل اسٹارٹ کرنے کے لیے کِک اسٹارٹ سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔

اٹلس ہونڈا کی ایکسچینج آفر ایسے صارفین کے لیے نئی موٹرسائیکل خریدنے کا متبادل فراہم کرتی ہے جو اپنی پرانی CD70 تبدیل کرنا چاہتے ہیں، تاہم حتمی قابلِ ادائیگی رقم پرانی موٹرسائیکل کی ڈیلرشپ کی جانب سے مقرر کردہ ایکسچینج ویلیو کے بعد ہی معلوم ہوگی۔

install suchtv android app on google app store