پنجاب حکومت نے اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات بڑھادیں۔
پنجاب حکومت نے اسکولوں میں تعطیلات میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک ہوں گی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی اسکول اب 10 جنوری کو کھلیں گے۔
خیال رہے کہ پنجاب بھرمیں اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات یکم جنوری کو ختم ہورہی تھیں۔