نئے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے بیان کے بعد ایران نے اسرائیل پر حملوں کی نئی لہر کا آغاز کردیا۔ روسی میڈیا کے مطابق میزائل اور ڈرون تل ابیب کے مرکز اور امریکی فوج کے اڈوں کی جانب داغے گئے۔
عرب میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسرائیلی شمالی شہر میں ایک عمارت پر حملے کے نتیجے میں 30 افراد زخمی ہوگئے۔
ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل کے بن گوریان ائیرپورٹ پر افراتفری مچ گئی، ایرانی میڈیا کے مطابق افراتفری کے دوران ائیرپورٹ پر موجود افراد نے کاؤنٹر پر کھڑے عملے سے ہاتھا پائی کی اور چیزیں پھینکی جبکہ جواب میں عملہ بھی ایسا ہی کرتا نظر آیا۔
عراق کے شمالی علاقے مخمور میں بھی فرانسیسی فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 6 فرانسیسی فوجی زخمی ہوگئے۔
دبئی میں بھی اقامتی عمارت پر ڈرون کا ملبا گرا، امریکی بینک نے متحدہ عرب امارات میں تمام شاخیں عارضی طورپر بند کرنے کا اعلان کردیا۔
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے بھی اسرائیل پر حملوں کی نئی ویڈیو جاری کردی ،تل ابیب کے نواح میں ملٹری انٹیلیجنس ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنانےکادعوی کیا گیا۔