کیپٹن (ر) صفدر کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر فائل فوٹو مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

گوجرانوالہ کی عدالت نے مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کے مقدمے سے بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے کیپٹن (ر) صفدر پر بغاوت کے کیس کی سماعت کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فیصل الاسلام نے کیپٹن (ر) صفدر کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا۔ مقدمے میں ملوث دوسرے ملزم سابق لیگی ایم پی اے عمران خالد بٹ کو بھی بری کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ کیپٹن (ر) صفدر پر مقدمہ 3 اکتوبر 2020ء کو درج کیا گیا تھا، ان پر ایف آئی آر میں اشتعال انگیز تقاریر اور بغاوت کا الزام تھا۔

install suchtv android app on google app store