میانوالی: دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، 12 دہشتگرد فرار

میانوالی: دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، 12 دہشتگرد فرار فائل فوٹو میانوالی: دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ، 12 دہشتگرد فرار

میانوالی میں 12 دہشتگرد پولیس مقابلے کے بعد فرار ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق میانوالی کے تھانہ مکڑوال کے پہاڑی علاقے میں دہشتگردوں کی موجودگی پر تھانہ عیسیٰ خیل، مکڑوال اور کمرمشانی کی پولیس نے سرچ آپریشن کیا، لمشی وال اور مکڑوال میں پاکستان مائنز کے قریب دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔

ترجمان نے بتایاکہ 2گھنٹے دو طرفہ فائرنگ کے بعد دہشتگرد کوہ میدان خیبرپختونخوا کی طرف فرارہو گئے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم خاک میں ملا کر دم لیں گے۔

install suchtv android app on google app store