پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم عمرے کیلئے جاتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار

پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم عمرے کیلئے جاتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار فائل فوٹو پنجاب پولیس کو مطلوب ملزم عمرے کیلئے جاتے ہوئے ایئر پورٹ سے گرفتار

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف ائی اے) کے امیگریشن کے عملے نے کراچی ایئر پورٹ سے عمرے پر جانے والے ایک ایسے مسافر کو گرفتار کر لیا ہے جو پنجاب پولیس کو سنگین جرائم کی وارداتوں میں مطلوب ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم عبداللّٰہ احمد کا نام انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل تھا۔

ملزم عمرے ادائیگی کے بہانے براستہ کراچی ایئر پورٹ فرار ہونا چاہتا تھا، امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچتے ہی ملزم کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

ایف آئی اے حکام کی جانب سے پنجاب پولیس کو مطلع کر دیا گیا، ملزم ڈکیتی و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہے۔

پنجاب پولیس نے محکمۂ داخلہ کے ذریعے ملزم کا نام انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں شامل کرایا تھا تاکہ ملزم فرار نہ ہو سکے۔

ملزم سعودی ایئر لائن کی پرواز سے سعودی عرب جانا چاہا تھا، جسے امیگریشن کے عملے نے انتہائی مطلوب افراد کی لسٹ میں نام شامل ہونے کی وجہ سے آف لوڈ کیا۔ ایف آئی اے نے مسافر کو پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔

install suchtv android app on google app store